ETV Bharat / state

'آروگیا سیتو ایپ'کرے گا کورونا کی شناخت ؟ - معلومات حاصل کرنے میں مدد

محکمہ صحت مسلسل کورونا وائرس کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی معلومات اور روک تھام کے لیے 'آروگیا سیتو ایپ' لانچ کیا ہے۔ یہ خصوصی ایپ آس پاس موجود کورونا مثبت لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یوگی نے 'آروگیا سیتو ایپ' ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 3:25 PM IST

پورے ملک میں کرونا کا خوف ہے اور اس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ملک میں متاثرہ کورونا کی تعداد 6 ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ اور وہیں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی ہے۔

ریاست اتر پردیش میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 416 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے محکمہ صحت مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی معلومات اور روک تھام کے لیے 'آروگیا سیتو ایپ' لانچ کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی لوگوں کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعےلاک ڈاؤن عمل کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔ جمعرات کو ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ریاست کے لوگوں سے وزیر اعظم مودی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھا کہ 'آروگیا سیٹو ایپ' کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بہت مفید ہے۔ اس ایپ کے ذریعے آپ اپنے آس پاس کے کورونا سے متاثرہ افراد کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ آپ سب سے اپیل ہے کہ وہ کرونا کو شکست دینے کے لیے اسے ڈاؤن لوڈ کریں۔ کرونا ہارے گا، ہندوستان جیت جائے گا۔'

واضح رہے کہ ابھی تک ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے۔ یہ سرکاری ایپ لوگوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے سے مدد کرتی ہے۔ اسے انڈرائیڈ اور آئی فون دونوں طرح کے اسمارٹ فونز پر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یہ خصوصی ایپ آس پاس موجود کورونا مثبت لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مددگار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.