ETV Bharat / state

'عوام سماج مخالف افراد کے اکسانے میں نہ آئیں'

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہورہے احتجاج کے بعض مقامات پر تشدد میں تبدیل ہوجانے کے بعد ریاست کی عوام سے اپیل کی ہے کہ شہریت قانون پر عوام شرپسند عناصر کے پھیلائے گئے شبہات اور بہکاوے میں نہ آئیں۔

'عوام سماج مخالف افراد کے اکسانے میں نہ آئیں'
'عوام سماج مخالف افراد کے اکسانے میں نہ آئیں'
author img

By

Published : Dec 21, 2019, 3:21 PM IST

یوگی نے کہا کہ لوگ افواہوں میں نہ دیں اور شرپسند عناصر کے اکسائے میں بھی نہ آئیں۔ انہوں نے عوام سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں ہر شخص کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت ادا کررہی ہے۔ حکومت ہرشخص کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے پولیس انتظامیہ کوہدایت دی کہ ان عناصر کو ڈھونڈ نکالا جائے جو شہریت ترمیمی قانون پر افواہ پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کررہے ہیں اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ وزیراعلی نے جمعہ کی دیر رات جای بیان میں کہا کہ جہاں عوامی املاک کو شرپسندعناصر نے نقصان پہنچایا ہے اس نقصان کی تلافی کے لیے ویڈیو فوٹیج اور دیگر مصدقہ ذرائع کی بنیاد پر شناخت کیے گئے شرپسند عناصر کے املاک کو ضبط کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے رہنماؤں کے بیان و سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں کا عمل کافی مایوس کن ہے۔ سیاسی روٹی سینکنے کے لیے شہریت ترمیمی قانون کے نام پر ان کے ذریعہ مسلسل شبہ پیدا کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شہریت قانون کسی ذات،گروپ،مذہب کے خلاف نہیں ہے۔ یہ ہر شہری کو سکیورٹی کی گارنٹی دیتا ہے۔ اس کے بعد بھی اس قسم کا پرتشدد احتجاجی مظاہرہ بھارت کے قانون کو ناماننے جیسا ہے۔ جو سماج مخالف اور ملک مخالف عناصر ملک میں امن و امان نہیں چاہتے ہیں وہ لوگوں کو گمراہ کرکے انہیں تشدد پر آمادہ کررہے ہیں۔

وزیر اعلی نے ریاستی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بہکاوے میں نہ آئیں اور امن و امان بنائے رکھنے میں حکومت کا تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لے کر تشدد پھیلانے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.