ETV Bharat / state

News Channel in Barabanki: بارہ بنکی میں کانگریس رہنماؤں نے نیوز چینل پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

کچھ روز قبل ایک پرائیویٹ نیوز چینل نے کانگریس قائد راہل گاندھی کے بیان کو ادے پور سانحے سے جوڑکر یہ نشر کر دیا کہ راہل گاندھی نے کنہیا درزی کے قاتلوں کو بچہ کہا. اس لیے اس نیوز چینل کے خلاف کیس درج ہونا ضروری ہے۔ کانگریس کی نائب صدر گوری یادو نے اس کا مطالبہ کیا۔

بارہ بنکی میں پرائیویٹ نیوز چینل پر مقدمہ کے لیے تحریر

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 1:52 PM IST

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کی ضلع نائب صدر گوری یادو نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل پر ایف آئی آر کے لیے پولیس میں تحریر دی ہے. گوری یادو کا الزام ہے کہ پرائیویٹ نیوز چینل نے راہل گاندھی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا. اس کی وجہ سے راہل گاندھی کی شخصیت پر دھبہ لگا ہے. ان کا مطالبہ ہے کہ پرائیویٹ چینل کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ Writing for the Lawsuit on a Private News Channel in Barabanki

بارہ بنکی میں پرائیویٹ نیوز چینل پر کیس چلانے کا مطالبہ

کانگریس کی نائب صدر گوری یادو نے کہا کہ کیرالا کے وائیناڈ میں راہل گاندھی کے دفتر پر ہوئے حملے پر انہوں نے کہا تھا کہ حملے کرنے والے بچے ہیں وہ ان پر کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے ہیں. ایک پرائیویٹ چینل نے اس بیان کو ادے پور سانحے سے جوڑکر یہ نشر کر دیا کہ راہل گاندھی نے کنہیا درزی کے قاتلوں کو بچہ کہا. انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ چینل نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نہیں نبھایا. جس کی وجہ سے راہل گاندھی کی شبیہ خراب ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اس قسم کی بات کر ہی نہیں سکتے تھے. اس لیے نیوز چینل کو تصدیق کرنا چاہیے تھی. لیکن انہوں نے یہ نہیں کیا. اس لیے نیوز چینل پر مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ Private News Channel in Barabanki
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.