علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کے اشتراک سے "مائکروبیالوجی، مالیکیولر بیالوجی، نینو ٹیکنالوجی اور بایو انفارمیٹکس" موضوع پر سات روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام Synergistic Training Program Utilizing the Scientific and Technology Infrastructure پروجکٹ کے تحت منعقد ہو رہا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں اب طلبہ کی تمام کلاسز آن لائن سے آف لائن موڈ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں ہونے والی مختلف موضوعات پر کانفرنس اور ورکشاپ کو بھی آف لائن منعقد کیا جا رہے ہیں۔ مائکروبیالوجی، مالیکیولر بیالوجی، نینو ٹیکنالوجی اور بایو انفارمیٹکس موضوع پر سات روزہ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے علی گڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ فزکس کے سربراہ پروفیسر بی پی سنگھ نے ملک کی سائنسی ترقی کے لیے سائنسی بیداری لانے اور افرادی قوت کو تیار کرنے کے بارے میں بات کی۔ Workshop Held at AMU
انہوں نے 'دنیا بھر میں توانائی کا منظر نامہ اور پائیدار ترقی Workshop On New Initiative For Sustainable Development کے لیے نئے اقدامات' پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری توانائی، توانائی کی سب سے زیادہ مرتکز شکل ہے کیونکہ اس سے پیدا ہونے والی توانائی کی بڑی مقدار کے تناسب میں دیکھا جائے گا تو یہ بہت معمولی فضلہ چھوڑتا ہے، جو قابل انتظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یورینیم کو صاف ماحول اور اقتصادی ترقی کے پیش نظر قدرت کا تحفہ کہا جاتا ہے'۔Workshop Held at AMU
ورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر اجے پرتاپ سنگھ (چیف پراکٹر، آر ایم ایل یو) نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے بہت زیادہ توسیع کی ہے۔ مہمان خصوصی کے طور پر ہیڑ ڈیپارٹمنٹ آف بایو کیمسٹری، الہ آباد یونیورسٹی، پروفیسر بچپن شرما نے سائنس میں انفارمیٹکس، مالیکیولر بایو لوجی، نینو ٹیکنالوجی، بائیو انفارمیٹکس کے سائنسی حقائق پر وسیع معلومات فراہم کیں۔Workshop Held at AMU
فیکلٹی آف سائنس، آر ایم ایل یونیورسٹی کے ڈین، پروفیسر سی کے مشرا نے سائنسی کاموں پر تبصرہ کیا جبکہ پروفیسر آر کے تیواری (شعبہ فزکس اینڈ الیکٹرونکس، آر ایم ایل یونیورسٹی) نے نینو ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر راجیو گوڑ (محکمہ مائیکرو بایولوجی، آر ایم ایل یونیورسٹی) نے طلبہ کی بائیو کیمسٹری انیگریٹڈ سائنس میں تحقیق کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر اور مائیکرو بایولوجی شعبہ کے سربراہ پروفیسر شیلیندر کمار نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ورکشاپ کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے پروگرام کی نظامت بھی کی اور ڈاکٹر انیل یادو نے شکریہ ادا کیا۔ Workshop On New Initiative For Sustainable Development
یہ بھی پڑھیں: Teachers Training Workshop: علی گڑھ میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ 2022 کا انعقاد