ETV Bharat / state

سسرال والوں سے پریشان خاتون نے خودسوزی کی کوشش کی - بی جے پی دفتر کے سامنے خاتون نے خود کو آگ لگائی

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے بی جے پی دفتر کے سامنے آج ایک خاتون نے خود سوزی کی کوشش کی۔ جس کے بعد وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے آگ بجھا کر خاتون کو اسپتال میں داخل کروایا ہے۔

سسرال والوں سے پریشان خاتون نے خودکشی کی کوشش کی

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 5:51 PM IST

لکھنؤ میں بی جے پی دفتر کے گیٹ نمبر 2 کے پاس ایک خاتون نے خود کو آگ کی لپٹوں میں جھونک لیا۔

اطلاعات کے مطابق خودسوزی کی کوشش کرنے والی خاتون کی شادی اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج میں رہنے والے اکھیلیش تیواری سے ہوئی تھی۔ شادی ہونے کے بعد دونوں شوہر بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا اور دونوں کا طلاق ہوگیا تھا۔ اس خاتون نے طلاق کے بعد آصف نامی ایک مسلم نوجوان سے دوبارہ شادی کرلی تھی۔اس شادی کے بعد آصف روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب چلاگیا، جس کے بعد آصف کے خاندان والوں نے متاثرہ خاتون کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔

سسرال والوں سے پریشان خاتون نے خودکشی کی کوشش کی

گھریلو تشدد سے پریشان ہوکر خاتون نے آج بی جے پی دفتر کے سامنے اپنی زندگی کو ختم کرنے کی کوشش کی اور خود کے اوپر کیروسین ڈال کر خود کو آگ کے حوالے کردیا۔

واردات کے بعد پولیس اہلکاروں نے جیسے تیسے آگ بجھائی اور خاتون کو سیول اسپتال میں داخل کروایا۔ اس وقت اسپتال میں ڈی سی پی، اے ڈی سی پی، انسپکٹر کے ساتھ ساتھ تمام پولیس اہلکار موجود تھے۔اب خاتون کا بیان درج کرکے آگے کی کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.