ETV Bharat / state

خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج - خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں ملک میں خواتین کے ساتھ ہورہی جنسی زیادتیوں کے سدباب کے لئے عوام نے بلا تفریق مذہب و ملت سخت قانونی سازی کے لئے آواز بلند کی۔

women safety should be made top priority
خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Dec 2, 2019, 1:46 AM IST

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں سرکردہ شخصیات اور بڑی تعداد میں طلباء، علماء اور نوجوان خانقاہ پولیس چوکی پہنچے اور ہاتھوں میں مُوم بتیاں لیکر احتجاجی کیا۔ بعد ازاں احتجاجیوں نے صدر جمہوریہ ہند کو ایک میمورنڈم بھی روانہ کیا۔

اس دوران دستخطی مہم چلا کر مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ کی گئی۔ اس موقع پر تنظیم ابنائے مدارس کے بانی مہدی حسن عینی قاسمی نے کہا کہ ملک میں گذشتہ کچھ مہینوں سے آبرو ریزی کے واقعات میں جس طرح سے اضافہ ہوا ہے وہ ہماری ملک کی تہذیب پر ایک بدنما داغ ہیں۔

خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج

خیال رہیں گزشتہ دنوں حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹر سمیت کئی بچیاں ہوس پرستوں کا شکار بنی ہیں۔ متاثرہ خاتون کے ساتھ 4 لوگوں نے پہلے اجتماعی آبروریزی کی، پھر زندہ جلادیا گیا۔ اسی طرح تمل ناڈو میں بھی ایک بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد اسے زندہ جلا دینے کا واقعہ پیش ایا۔

ادھر دیوبند میں احتجاجی افراد نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال اور وزیر قانون روی شنکر پرساد سے مطالبہ ہے کہ پاکسو ایکٹ میں ترمیم کرکے ایک ماہ کے اندر اندر زانیوں کو سزائے موت دی جائے۔

واضح رہے کہ تنظیم ابنائے مدارس کے بانی مہدی حسن عینی قاسمی نے ایک آن لائن پیٹیشن بھی دائر کی ہے جس پر اب تک سینکڑوں دستخط ہو چکے ہیں۔

Intro:اینکر

سہارنپور

         سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں ملک میں خواتین کے خلاف ہورہی جنسی زیادتیوں کے سدباب کے لئے دیوبند کے عوام نے بلا تفریق مذہب و ملت سخت قانونی سازی کے لئے آواز بلند کی۔ہاتھوں میں کینڈل لیکر احتجاجی نعروں پر مشتمل

Body:تختیوں کے ساتھ دیوبند شہر کی سرکردہ شخصیات اور بڑی تعداد میں طلباء،علماءاور نوجوان مسجد رشید کے قریب جمع ہوئے اور وہاں سے ایک خاموش جلوس کی شکل میں خانقاہ پولیس چوکی پہنچے اور ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ ہند کو روانہ کیا،اس دوران دستخطی مہم چلا کر مجرموںکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ کی ۔ اس موقع پر تنظیم ابنائے مدارس کے بانی مہدی حسن عینی قاسمی نے کہا کہ ملک میں گذشتہ کچھ مہینوں سے آبرو ریزی کے واقعات میں جس طرح سے اضافہ ہوا ہے اور اجتماعی طور پر دلتوں ،اقلیتوں اور دوسرے طبقہ کی معصوم بچیوں کے ساتھ جس طرح سے ظلم و زیادتی کے حادثات ہورہے ہیں، وہ ہمارے ملک کی تہذیب پر ایک بدنما داغ ہیں،گزشتہ دنوں حیدرآباد کی ڈاکٹر پرینکا ریڈی سمیت کئی بچیاں ہوس پرستوں کا شکار بنی ہیں،ڈاکٹر پرینکا ریڈی کے ساتھ 4 لوگوں نے پہلے اجتماعی آبروریزی کی، پھر انہیں زندہ جلادیا گیا،گزشتہ روز تمل ناڈو میں بھی ایک بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد اسے زندہ جلادیا ۔انہوں نے مرکزی اسمرتی ایرانی وزیر برائے خواتین و اطفال اور وزیر قانون روی شنکر پرساد سے مطالبہ ہے کہ پاکسو ایکٹ بل کو ترمیم کرکے دونوں ایوانوں میں پیش کریں اور تیس دن کے اندر اندر ریپ کے مجرموں کو سزائے موت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ دیوبند کی سرزمین سے اقتدار پر بیٹھے ہوئے لوگوں سے یہی مطالبہ ہے کہ اس طرح کے واقعات پر قدغن لگانے کے لئے سخت قانون بنائیں اور مجرموں کا کسی بھی طریقے سے تعاون کرنے والوں کو قید بامشقت کی سزا دیں اور ان کا سماجی بائیکاٹ بھی کیا جائے۔قبل ازاں تنظیم ابنائے مدارس کی جانب سے زانیوں کو سزائے موت دئیے جانے کے مطالبہ کے لئے دستخطی مہم چلائی گئی جس میں ہزاروں طلباءو اہالیان شہر نے دستخط کرکے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ ریپ پر اب سخت سے سخت قانون بنایا جائے ۔واضح رہے کہ تنظیم ابنائے مدارس کے بانی مہدی حسن عینی قاسمی نے ایک آن لائن پیٹیشن بھی دائر کی ہے جس پر اب تک سینکڑوں دستخط ہو چکے ہیں۔اس موقع پر سید حارث نے سخت قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور حقوق نسواں کے ذمہ داران سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایسی ناپاک حرکت کرنے والوں اور ان کے معاونین کو سخت سزا دی جائے ۔ اس موقع پر تنظیم ابناءمدارس اسلامیہ کے اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباءمدارس اور اہالیان شہر موجود رہے۔

Conclusion:بائٹ:1 مولانا مہدی حسن عینی(بانی تنظیم ابنائے مدارس)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.