میاں بیوی کے گھریلوں جھگڑے میں شوہر نے گھر میں اپنی بیوی کو اس طرح پیٹا کہ اسے بجنور کے ضلع ہسپتال میں بھرتی کرانا پڑا۔
جب اس واقعے کی خبر مائیکے والوں کو ہوئی تو متاثرہ کی ماں اور دیگر مہمان متاثرہ کو دیکھنے گئے۔ متاثرہ کے جسم پر چوٹوں کے نشان دیکھ کر اس کی ماں کو غصہ آ گیا اور ہسپتال احاطے میں ہی ساس نے اپنے داماد کی چپل، لات و گھونسوں سے پٹائی کر ڈالی۔
اس کے بعد داماد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس داماد کو اپنے ساتھ تھانے لے گئی۔