ETV Bharat / state

خاتون کی لاش قبر سے نکلوا کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا - عدالت نے کیس درج کرنے کا حکم دیا

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر تھانہ ہتھگواں پولیس نے ہفتہ کو خاتون کی لاش قبر سے نکلوا کر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بھیجا ۔

خاتون کی لاش قبر سے نکلوا کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 7:09 PM IST

ایس ایچ او اودے ترپاٹھی نے بتایا کہ تھانہ مانکپور علاقے کے فقیرہ باد سرائے سید خاں گاؤں میں گزشتہ 3 ستمبر 2019 کو نسرین بانو کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی ۔

سسرال والوں نے سانپ کے ڈسنے سے ہوئی موت بتا کر لاش کو دفن کر دیا تھا ۔ادھر مائکے والوں نے جہیز سے متعلق قتل کا الزام عائد کر کے عدالت میں استغاثہ دائر کیا ۔جہاں عدالت نے کیس درج کرنے کا حکم دیا ۔

پولیس 12 فروری 2020 کو جہیز قتل کا کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ۔وہیں ضلع مجسٹریٹ نے مائکے والوں کی درخواست پر 8 مارچ کو لاش قبر سے نکلوا کر پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ۔

ہفتہ کو ایس ڈی ایم کنڈہ راجن چودھری مع پولیس فورس کی موجودگی میں لاش کو قبر سے نکالوا کر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بھیجی گئی ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.