ETV Bharat / state

Woman Gang Raped near Yamuna Expressway یمنا ایکسپریس وے پر لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، تین گرفتار - آگرہ کے اعتماد پور علاقے میں یمنا ایکسپریس وے

یمنا ایکسپریس وے پر ایک 23 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کی گیا۔ ڈی سی پی گپتا نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں ملزمین نے اقبال جرم کیا ہے۔ ان کے خلاف اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور متاثرہ کو طبی معائنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ Waman Gang raped On Yamuna Expressway

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 9:00 PM IST

آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ کے اعتماد پور علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک 23سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں ایک کیب ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔Three Arrested Over Yamuna Expressway Gang Raped

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوئیڈا میں کام کرنے والی متاثرہ نے منگل کی رات تقریباً 8بجے سیکٹر 37 سے شیئرنگ کیب بک کیا۔ یمنا ایکسپرس وے کے کبیر پور چوراہے پر دوسرے مسافروں کو اتارنے کے بعد کیب ڈرائیور نے متاثرہ سے کہا کہ وہ اسے اعتماد پور چھوڑ دے گا جہاں سے اسے دوسرے گاڑی مل جائے گی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد کیب ڈرائیور نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کو بلایا۔اور ملزمین متاثرہ کو ایک قریبی کھیت میں لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔اس کے بعد انہوں نے فیروزآباد کی طرف جانے والے ٹیمپو میں اسے زبردستی بٹھا دیا۔متاثرہ نے اعتماد پور پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر کے اس حوالے سے شکایت درج کرائی۔ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمین ایک دوسرے کو جئے ویر، تیتو اور چچا کے نام سے پکار رہے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ معلومات حاصل کرنے کے بعد ڈپٹی پولیس کمشنر (مغرب)ستیہ جیت گپتا موقع واردات پر پہنچے اور معاملے کی تفتیش کا آغاز کیا۔تفتیش میں پولیس کو معلوم ہوا کہ جئے ویر ٹیکسی ڈڑائیور ہے۔اوردستیاب شواہد کی بنیاد پر پولیس نے جئے ویر ،تیتو اور ان کے ایک دیگر ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی گپتا نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں ملزمین نے اقبال جرم کیا ہے۔ان کے خلاف اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور متاثرہ کو طبی معائنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔متاثرہ کا بیان جمعرات کو عدالت میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Mahoba Gang Rape مہوبہ میں لڑکی کو یرغمال بنا کر اجتماعی جنسی زیادتی، مقدمہ درج

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.