واضح رہے کہ خاتون کی شادی تین برس قبل ہوئی تھی، تاہم گھر والوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے کمرے میں پھانسی لگاکر خودکش کرلی، جب گھر والوں نے کمرے میں جاکر دیکھا تو خاتون پھانسی پر لٹک رہی تھی۔ گھر والوں نے خاتون کو پھندے سے نیچے اُتارا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی، لیکن پولیس کو کوئی ثبوت کسی طرح کا بھی نہ ملنے کی وجہ سے شک کی سوئی خاندان والوں کی طرف گھوم رہی ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مردآباد میں ایک خاتون کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی ہے، جبکہ پولیس بھی اس معاملے کو مشکوک ہی تسلیم رہی ہے۔ اسی لیے پولیس نے کیس درج کرکے فارنسک ٹیم کے ساتھ موت کی تفتیش شروع کردی ہے، تاہم لاش کا پنچ نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت سبھی لوگ گھر میں نیچے ہی موجود تھے اور خاتون نے اوپر کے کمرے میں جاکر پھانسی لگاکر خوکشی کرلی۔
دراصل معاملہ ضلع مرادآباد کے تھانہ سویل لائن علاقہ کے مکرب پور کا ہے جہاں ایک نوعمر خاتون کی موت مشکوک حالت میں ہوگئی۔
خاندان والوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی، پولیس موقع واردات پر پہنچی اور کیس درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی، تاہم موت کا موقع واردات سے کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
واضح رہے کہ خاتون کی شادی تین برس قبل ہوئی تھی، تاہم گھر والوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے کمرے میں پھانسی لگاکر خودکش کرلی، جب گھر والوں نے اُپر جاکر دیکھا تو خاتون پھانسی پر لٹک رہی تھی تو گھر والوں نے پھندے سے نیچے اُتاران، اور پولیس کو اس کی اطلاع دی، لیکن پولیس کو کوئی ثبوت کسی طرح کا بھی نہ ملنے کی وجہ سے شک کی سوئی خاندان والوں کی طرف گھوم رہی ہے۔