ETV Bharat / state

خاتون نے خودکشی کرلی - مقامی لوگوں نے اس شخص کے گھر کو گھیر لیا۔

ریاست اترپردیش کے باگورہ گاؤں میں 21 سالہ خاتون نے خودکشی کر لی ہے۔

خاتون نے خودکشی کرلی
خاتون نے خودکشی کرلی
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:42 PM IST

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ایک شخص سے اس کے گھر پر ملنے گئی تھی جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس شخص کے گھر کو گھیر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس ہجوم میں خاتون کے والد بھی شامل تھے جس کی وجہ سے متاثرہ نے خوف اور گھبراہٹ میں آکر خود کو پھانسی لگا دی۔

سرکل آفیسر اودھ سنگھ نے کہا کہ گھر کے باہر جمع ہونے والے افراد نے اس شخص کو دروازہ کھولنے پر مجبور کیا اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ خاتون لٹکی ہوئی ملی تھی۔

سنگھ نے کہا کہ مقامی لوگوں نے اس شخص کی بری طرح پٹائی کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور وہ زخمی شخص کو اسپتال لے جانے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس کے بیان کے مطابق متاثرہ خاتون اور اس شخص کے درمیان آپسی تعلقات تھے اور وہ پڑوسی بھی تھے۔

پولیس افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ متاثرہ نے خودکشی کی ہے جب اسے گاؤں والوں نے گھیر لیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ شخص گھر میں اکیلا تھا کیونکہ اس کے والدین مزدور ہیں اور دہلی میں رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.