ETV Bharat / state

امروہہ: گایوں کی اسمگلنگ کرنے والا انعامی بدمعاش گرفتار - انعامی بدمعاش وسیم

اترپردیش کے ضلع امروہہ کے حسن پور کوتوالی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع بجنور کا انعامی بدمعاش وسیم منگرولی گاؤں کے پاس چھپا ہوا ہے۔

image
image
author img

By

Published : May 10, 2020, 4:15 PM IST

مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے اسے پکڑنے کے لیے جال بچھا یا اور جیسے ہی پولیس وہاں پہنچی تب گائے کی اسمگلنگ کرنے والے انعامی بدمعاش وسیم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

جس کے بعد پولیس نے جوابی کاروائی کی اور مقابلے کے دوران 15 ہزار کا انعامی بدمعاش وسیم پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

انعامی بدمعاش گرفتار

پولیس نے بدمعاش کے قبضہ سے ایک کار، ایک گائے اور ذبیحہ میں استعمال ہونے والا چند سامان برآمد کیا ہے اور ملزم کو علاج کے لیے ضلع اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ وپین ٹاڈا کے مطابق دھنورا علاقے میں سنہ 2015 میں بھی یہ بدمعاش پولیس کی کار کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہوگیا تھا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.