ETV Bharat / state

AMU Exicutive Council Election اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل کے انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری

author img

By

Published : May 24, 2023, 6:28 PM IST

پانچ سال بعد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی جانب سے ایگزیکٹو کونسل (ای سی) میں اساتذہ کیٹیگری کے تحت انتخاب کی ووٹنگ یونیورسٹی اسٹاف کلب میں جاری ہے۔

اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل کے انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری

علیگڑھ:ریاست اترپردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر طارق منصور کے بعد اساتذہ اور طلبہ کو کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز سے یونیورسٹی میں جمہوری نظام کی بحالی کے مختلف انتخابات کو یقینی بنانے کی امید لگائی ہوئی ہے جس پر وہ صحیح ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کے مطالبات کے پیش نظر اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل میں اساتذہ کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے اور الیکشن آفیسر کو نامزد کیا جس کے بعد الیکشن شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق ہی آج یونیورسٹی اسٹاف کلب میں انتخاب ہو رہے ہیں۔ اے ایم یو کی اس اہم باڈی (ایگزیکٹو کونسل) میں دو نشستیں پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کیٹیگری سے کی جاتی ہے ہیں۔ دو نشستیں اسٹنٹ پروفیسر کیٹیگری سے کی جاتی ہیں۔

اس مرتبہ اس پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر زمرہ سے جو اساتذہ اس الیکشن میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان میں ایڈلٹ ایجوکیشن سے شمیم اختر، کمپوٹر سائنس سے پروفیسر عبید اللہ بخاری، کمیونٹی مڈیسن سے پروفیسر نجم خلیق، میکینکل انجینئر نگ سے شمشاد علی، سول انجینئر نگ کے ڈاکٹر اقبال خلیل خاں، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ٹی بی اینڈ چیسٹ سے پروفیسر محمد شمیم، جے این ایم سی سے ہی پروفیسر نیر آصف، الیکٹریکل انجینئر نگ کے ڈاکٹر سلمان حمید، شعبہ فزکس کے ڈاکٹر طفیل احمد، پروفیسر معین الدین اور ڈاکٹر اشاعت محمد خان کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:AMUTA Election Results اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن الیکشن کے نتائج کا اعلان، پروفیسر خالد صدر منتخب

وہیں اسٹنٹ پروفیسر زمرہ سے ڈاکٹر مصور علی، ڈاکٹر مراد احمد خان، محمد ممتاز طاہر خان، محمد شارق، محمد قیصر، محمد زین خان، محمد ارشد باری، محمد یونس خان، جہانگیر چوہان، عرفان احمد خان، اقبال احمد اور دیوان اسرار خان کے نام شاہیں۔اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد اے ایم یو شعبہ دینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندیم اشرف نے بتایا پانچ سال بعد انتخاب ہو رہے ہیں اسی لئے اساتذہ میں کافی جوش خروش ہے۔ خوش نما ماحول میں سب امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جو اس ادارے کی خوبی ہے۔ انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں سے اساتذہ اور ادارے کے حق میں کام کرنے کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.