اترپردیش کے 20 اضلاع میں پنچایت انتخابات کے لیے صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہوگی۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ وہ تمام افراد جو ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں لگیں گے وہ اپنے حق رائے دہی کرسکیں گے۔
گذشتہ روز انتخابی مہم کے اختتام کے بعد انتخابات والے اضلاع میں شراب، بیئر اور بھانگ کی دکانیں بند کردی گئیں، جو کل شام چھ بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد ہی کھلیں گی۔
کمیشن نے کہا کہ آج شام تک پولنگ کے عملہ اور پولیس پارٹی تمام اضلاع میں پہنچ جائے گی۔ کمیشن نے تمام ضلع مجسٹریٹ اور نگرانوں کو آزادانہ، پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔
مظفر نگر، باغپت، گوتم بدھ نگر، بجنور، امروہہ ،بدایوں، ایٹہ، مین پوری، قنوج، اٹاوہ، للت پور، چتر کوٹ، پرتاپ گڑھ، لکھنؤ، لکھیم پور کھیری، سلطان پور، گونڈا، مہاراج گنج، وارانسی اور اعظم گڑھ میں انتخابات ہونے ہیں۔
اس کے علاوہ پہلے مرحلے کے نو اضلاع میں 20 پولنگ بوتھوں پر 21 اپریل کو دوبارہ پولنگ ہوں گی۔ ریاستی الیکشن کمشنر منوج کمار نے کہا کہ ان پولنگ اسٹیشنوں پر گڑبڑ کی شکایت ملی تھی، اس لئے وہاں دوبارہ ووٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔