اترپردیس جمعیت علمائے ہند کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی ان دنوں کانپور میں ووٹر بیداری مہم چلا رہے ہیں۔ Maulana Aminul Haq Abdullah Qasmi Visit Kanpur
مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے علمائے کرام کے چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر شہر کے تمام علاقوں میں ووٹر بیداری جلوس نکال رہے ہیں اور اس دوران عوام سے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے بیدار کر رہے ہیں۔ Voter Awareness Campaign in Muslim Areas of Kanpur
ان کا کہنا ہے کہ 'کانپور میں 20 مارچ کو تیسرے مرحلے کا ووٹ ڈالا جائے گا۔ علمائے کرام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ سو فیصد ووٹ کریں۔ Maulana Aminul Haq Abdullah Qasmi on Voter Awareness
علمائے کرام کا کہنا ہے کہ 'اس انتخاب میں اپنا ووٹ کا استعمال کر کے آپ اپنی پسند کی حکومت بنا سکتے ہیں اگر ابھی آپ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے میں لاپروائی برتی تو پھر آپ کے پاس افسوس کے سوا کچھ بھی نہیں ہوگا۔'
یہ بھی پڑھیں: Voter awareness campaign: میرٹھ میں ووٹر بیداری مہم چلائی گئی
کانپور جمعیت علمائے ہند نے شہر کے تمام مسلم علاقوں میں چھوٹے چھوٹے جلوس کی شکل میں ریلی نکال کر مسلمانوں کو سو فیصد ووٹ ڈالنے کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔