ETV Bharat / state

صرف کاغذات پر میڈیکل کالج - محمد علی جوہر یونیورسٹی

'محکمہ این او سی جاری کرنے سے پہلے کالج کی جانچ کرتا ہے۔ اور اسی جانچ کے لئے آج ہم لوگ پہنچے تھے، لیکن یہاں نہ میڈیکل کالج ہے اور نہ ہی اس کا کوئی اسٹاف ہے۔'

صرف کاغذات پر میڈیکل کالج
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 7:26 PM IST

رکن پارلیمان اعظم خاں کے ذریعہ ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں قائم کی گئی محمد علی جوہر یونیورسٹی گذشتہ کئی دنوں سے تنازعات کا شکار ہے۔

صرف کاغذات پر میڈیکل کالج

یونیورسٹی کو لیکر یکے بعد دیگرے تقریباً 27 مقدمات دائر کیےجا چکے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے اپنے سیاسی حریف اعظم خاں کو نشانہ بنانے کی آڑ میں جوہر یونیورسٹی کے کیمپس میں قائم مختلف فیکلٹیز کے اسٹاف میں پولیس کی دہشت کا ماحول قائم کر دیا ہے۔

یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری سے تین روز قبل پولیس چار اہلکاروں کو گرفتار کرکے لے جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ حکام کی جانب سے پانچ ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم میڈیکل کالج کی جانچ کے لئے لکھنؤ سے رامپور واقع جوہر یونیورسٹی پہنچی، تب انہیں نہ وہاں کوئی اسٹاف نظر آیا اور نہ ہی میڈیکل کالج ۔
ان سارے معاملات کے پیش نظر وفد نے کالج کا جائزہ لینے کے بعد ایک نوٹس رجسٹرار دفتر کے باہر چسپاں کردیا۔

اس نوٹس میں لکھا ہوا ہے کہ یہ وفد یونیورسٹی میں میڈیکل کالج کی جانچ کے لئے آیا تھا، جہاں نہ اسے کوئی میڈیکل کالج ملا اور نہ ہی کوئی اسٹاف۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفد کے رکن نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی کی جانب سے یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی تعلیم کا آغاز کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ میں این او سی کے لئے درخواست دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ این او سی جاری کرنے سے پہلے کالج کی جانچ کرتا ہے۔ اور اسی جانچ کے لئے آج ہم لوگ پہنچے تھے، لیکن یہاں نہ میڈیکل کالج ہے اور نہ ہی اس کا کوئی اسٹاف ہے۔

اس لئے وہ رجسٹرار آفس کے باہر اپنا یہ رپورٹ نوٹس چسپاں کرکے جا رہے ہیں، اور اس کی رپورٹ متعلقہ محکمہ میں بھی پیش کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.