ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہوئے ایک پروگرام میں سماجوادی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا ممبر وشمبھر پرساد نشاد نے شرکت کی۔
اس دوران سماجوادی پارٹی کے رہنما وشمبھر پرساد نشاد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ 'موجودہ وقت میں ایمرجنسی جیسے حلات ہیں۔ لوگوں کے خیالات کے اظہار کی آزادی ختم ہو گئی ہے۔ کسان کی زمینیں جا رہی ہے، مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہر شخص پریشان ہے لیکن حکومت ہٹلر کی مانند کام کر رہی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: یوپی میں 100 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے: اسدالدین اویسی
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'ان کی پارٹی تمام مسائل کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'ریاست اور ملک کے عوام کو بی جے پی کے خلاف یکجہ ہونا چاہیے۔ ریاستی انتخابات میں اتحاد کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ سماجوادی پارٹی کسی بڑی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔'