ETV Bharat / state

لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی شکایت کرنا اہلخانہ کو مہنگا پڑا - حملے میں متعدد افراد زخمی

ریاست اترپردیش کے ضلع چتر کوٹ میں لڑکے کے اہلخانہ نے لاٹھی ڈنڈوں سے لڑکی کے اہلخانہ کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا۔

لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی شکایت کرنا اہلخانہ کو مہنگا پڑا

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 10:04 AM IST

ضلع چترکوٹ کے مانک پور تھانہ علاقے میں ایک لڑکی کے اہلخانہ چھیڑ چھاڑ کے معاملے پر شکایت کرنے تھانہ پہنچے، متاثرہ کے اہلخانہ پر لڑکے کے گھر والوں نے لاٹھی ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کردیا، جس میں متاثرہ کے اہلخانہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

تھانہ پولیس نے دونوں فریق کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔مانک پور کی رہنے والی متاثرہ نے بتایا کہ وہ بی اے فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے، پڑوس کا ایک نوجوان اور اس کے دو دوست اس کو پریشان کررہے تھے، ان کی حرکتوں سے پریشان ہو کر متاثرہ اپنی بہن کے گھر پترکارپورم میں رہنے لگی۔وہیں تین دن بعد ایک شخص پترکار پورم پہنچا اور متاثرہ کو فون دے کر بات کرنے کا دباؤ بنایا۔

چتر کوٹ

متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ موبائل لینے سے انکار کرنے پر اسے بری طرح پیٹا گیا۔وہیں ہفتے کے روز لڑکی پین کارڈ بنانے کے لیے گئی تو لڑکوں نے اس کا پیچھا کیا، جس کے بعد لڑکی نے یہ بات اہلخانہ کو بتایا، جس کے بعد متاثرہ کے اہلخانہ لڑکے گھر گئے تو انہوں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی، لڑکی کے اہلخانہ نے ڈائل 112 پر اس کی اطلاع دی، جس سے ناراض ہو کر لڑکے کے گھر والوں نے لاٹھی ڈنڈوں اور پتھروں سے ان پر حملہ کردیا۔

اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا، وہیں علاقائی افسر سبودھ گوتم نے بتایا کہ دو فریق کے درمیان مارپیٹ ہوئی تھئ، جس کی تحریر پر دونوں فریق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، چھیڑ چھاڑ معاملے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.