ETV Bharat / state

ایسا مندر جہاں لوگ موت کی خواہش لے کر آتے ہیں - کاشی لابھ مکتی مندر

ریاست اتر پردیش کا شمالی شہر وارانسی(بنارس) ہندوؤں کا مذہبی شہر مانا جاتا ہے، اس سرزمین کو ہندو عقیدت مندوں کے لیے مقدس مانا جاتا ہے اس شہر میں ایک ایسا مندر ہے جہاں پر لوگ اپنی موت کا انتظار کرتے ہیں۔

کاشی لابھ مکتی مندر
کاشی لابھ مکتی مندر
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 7:43 PM IST

وارانسی میں واقع کاشی لابھ مکتی مندر ایک ایسا مندر ہے جہاں پر لوگ اس خواہش کے ساتھ آتے ہیں کہ انہیں اس مندر میں ہی موت آئے تا کہ ان کی روح کو مکتی مل جائے۔

کاشی لابھ مکتی مندر، ویڈیو

عقیدت کی وجہ دنیا بھر سے ہندو مذہب کے پیروکار وارانسی (بنارس) کا رخ کرتے ہیں، مندروں کی ڈاف صفائی اور دریائے گنگا میں اسنان (نہانا)کرنے کو سعادت مندی تصور کیا جاتا ہے۔

ہندو مذہب کے پیروکاروں کا ماننا ہے کہ اس شہر میں جس شخص کی موت یا آخری رسومات ادا کی جائے وہ بھگوان کے پاس دیوتا بن جاتا ہے اور دوسرے جنم سے آزادی مل جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دور دراز علاقوں سے ہندو اپنی آخری عمر وارانسی (بنارس) میں گزارنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

وارانسی (بنارس) کے گرجاگھر علاقے میں واقع کاشی لابھ مکتی مندر بھون جہاں پر اب تک 14 ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہوچکی ہے، مندر کے پجاری کالی کاندوے نے بتایا کہ اس گھر میں 15 دنوں کے لیے پناہ دی جاتی ہے جس میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ موت کا انتظار کرتے ہیں اگر اس دوران موت نہیں آتی ہے اور امید رہتی ہے تو اس کی معیاد میں اضافہ کردیا جاتا ہے، اسی طرح سے سال بھر لوگ یہاں آتے ہیں اور اپنے موت کا انتظار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.