ETV Bharat / state

ایئرپورٹ سروس کوالٹی سروے میں وارانسی ایئرپورٹ سر فہرست - اے سی آئی تنظیم

ایئرپورٹ کونسل انٹرنیشنل تنظیم کی جانب سے ہوائی اڈے پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے لئے ملک کے 22 ہوائی اڈوں پر کئے جانے والے ایئرپورٹ سروس کوالٹی سروے میں وارانسی کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

ایئرپورٹ سروس کوالٹی سروے میں وارانسی ایئرپورٹ سر فہرست

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 3:40 PM IST

ایئرپورٹ کے اہلکار وارانسی ہوائی اڈے کو پہلا مقام حاصل ہونے پر خوش ہیں۔

وارانسی ایئرپورٹ کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) تنظیم کے ذریعہ مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے لئے ملک کے 22 ہوائی اڈوں پر کئے جانے والے ایئرپورٹ سروس کوالٹی سروے میں وارانسی کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈہ سرفہرست میں شمارکیا گیا۔

اس فہرست میں لکھنؤ کا چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ دوسرے نمبر پر ہے، کیرالہ کا تریویندرم ہوائی اڈہ تیسرے نمبر پر ہے۔

غور طلب ہے کہ ایئرپورٹ کونسل انٹرنیشنل ایک عالمی سطح کی تنظیم ہے جس کے ذریعے دنیا کے تمام ہوائی اڈوں پر ہوائی اڈے چلائے جاتے ہیں۔

رواں برس جنوری سے مارچ کے دوران کیے گئے پہلے سہ ماہی سروے میں، وارانسی ایئرپورٹ کو 4.97 کی درجہ بندی ملی ہے۔ جبکہ لکھنؤ ایئرپورٹ کو 4.92 کی درجہ بندی ملی ہے اور تریویندرم ایئرپورٹ کو 4.89 کی درجہ بندی ملی ہے۔

اس سروے میں ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے زیر احاطہ ملک کے 22 ہوائی اڈے شامل تھے۔ ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر سروے سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات اور پارکنگ وغیرہ سے وابستہ کرکے 33 نکات پر سوالات پوچھے گئے تھے۔

مسافروں کو موصولہ اطلاع کی بنیاد پر ہوائی اڈوں کی ریٹنگ ایرپورٹ کونسل انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.