ETV Bharat / state

سنبھل: شادی کے تین دن بعد خاتون کی موت، کئی حراست میں - latest news sambhal

اترپردیش کے سنبھل میں شادی کے تین دن بعد ہی ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ لڑکی کے گھر والوں کی طرف سے شوہر سمیت چھ لوگوں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کئی لوگوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

Uttar Pradesh: Woman dies 3 days after marriage, 6 detained
سنبھل: شادی کے تین دن بعد خاتون کی موت، تین حراست میں
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 12:46 PM IST

اترپردیش کے سنبھل میں ایک 22 سالہ خاتون کی شادی کے تین دن بعد ہی موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ دوگاور پنچایت کا ہے۔ اس معاملے میں خاتون پریوش کماری کے شوہر سمیت چھ لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

خاتون کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے جہیز میں چار پہیہ اور پانچ لاکھ روپیے نہیں دیے جس سے سسرال والوں نے زہر دے کر مار ڈالا ہے۔ دلہن کو مرادآباد کے ہسپتال میں داخل کرنے کے بعد خبر دی گئی کہ ان کی بیٹی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ جہاں اس کی موت ہوگئی۔

اس معاملے میں اسمولی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رنویر سنگھ نے کہا کہ لڑکی کے گھر والوں کی طرف سے چھ لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 304 بی کے تحت معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ جس میں شوہر سوشیل کمار، سسر رام اوتار، خلاؤنی نامی ساس سمیت چھ لوگوں کو نامزد بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: ایک اور مسلم شخص ہجومی تشدد کا شکار

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے شوہر، اس کی والدہ اور دیگر دو افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

خاتون کے بھائی ستیش کمار نے بتایا کہ اس کی بہن کی شادی 30 جون کو سوشیل کمار سے ہوئی تھی اور اتوار کی رات اس کی موت ہوگئی۔

مراد آباد پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.