ETV Bharat / state

اترپردیش: بنہیڑہ گاؤں میں بننے والے ریلوے اسٹیشن کا نام اٹل بہاری واجپائی ہوگا - دیوبند سے روڑکی جانے والی ریلوے لائن

اترپردیش کے سہارنپور میں واقع بنہیڑہ گاؤں میں بننے والے ریلوے اسٹیشن کا نام 'سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی' کے نام سے موسوم ہوگا۔

اترپردیش: بنہیڑہ گاؤں میں بننے والا ریلوے اسٹیشن کا نام اٹل بہاری واجپائی ہوگا

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 12:17 PM IST

دیوبند سے روڑکی جانے والی ریلوے لائن پر واقع بنہیڑہ گاؤں میں بننے والے ریلوے اسٹیشن کا نام’ سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی‘ کے نام سے موسوم ہوگا۔ اس سلسلے میں محکمہ ریل کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مقامی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔دوسری طرف مرکزی حکومت کی جانب سے دیوبند سے روڑکی تک مجوزہ ریلوے لائن کی تعمیر کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔

اترپردیش: بنہیڑہ گاؤں میں بننے والے ریلوے اسٹیشن کا نام اٹل بہاری واجپائی ہوگا

اس ریلوے ٹریک کے تعمیر کا مطالبہ سے کیا جارہا تھا۔ سال 2002 میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور اقتدار میں 40 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کو تعمیر کیے جانے کی منظوری ملی تھی، لیکن کافی انتظار کے بعد اس ریلوے پروجیکٹ پر کام اب شروع ہوا ہے۔

اس ریلوے لائن پر واقع گاؤں بنھیڑہ میں جدید سہولیات سے آراستہ ریلوے اسٹیشن تعمیر ہونے جارہا ہے۔ اس ریلوے اسٹیشن سے مسافر بذریعہ ٹرین ہریدوار، دہرادون، اور سہارنپور کے علاوہ مختلف مقامات کے لیے سفر کرسکیں گے۔

گذشتہ روز ریلوے محکمے کے افسران نے بذریعہ تحریر اطلاع دی ہے کہ دیوبند ۔روڑکی ریلوے لائن پر مجوزہ ریلوے اسٹیشن کا نام سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے نام سے موسوم ہوگا۔ اس خبر کے عام ہوتے ہی علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ لوگوں کے لیے مناسب آمد و رفت کا کوئی نظم نہیں تھا اور ترقیاتی امور کے اعتبار سے بھی یہ علاقہ پسماندہ تھا۔ لیکن ریلوے اسٹیشن کی تعمیر اور ریلوے لائن کے پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد تقریباً 100 گاؤں کے باشندوں کو آمد ورفت میں بہت سہولت حاصل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی سیریل کے خلاف راجپوت سماج برہم

اس کے علاوہ اس علاقے میں چھوٹی صنعتوں کو بھی ترقی ملے گی اور آمدنی کے ذرائع میں بھی اضافہ ہوگا۔

ریلوے اسٹیشن کا نام سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر کئے جانے کو لیکر گاؤں کے لوگوں نے خیرمقدم کیا۔

گاؤں کے پردھان راو ڈاکٹر شارق اور گاؤں کے ہی باشندہ راو معروف اور عبدالقیوم نے حکومت کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.