اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس نے منگل کی شام بی ایس پی رہنما مختار انصاری کی ایمبولینس کے ڈرائیور سلیم کو جانکی پورم علاقے سے گرفتار کرلیا جو انصاری کے جاری مقدمات کے خلاف تحقیقات میں آسانی پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ایس ٹی ایف ٹیم کے ذریعہ کی گئی تفتیش میں، سلیم نے مختار سے قربت کا انکشاف کیا اور اس نے طویل عرصے تک اس کے گروہ کا حصہ رہنے کا اعتراف بھی کیا۔
وارانسی میں ایس ٹی ایف یونٹ کو موصولہ اطلاع کے مطابق سلیم، مختار انصاری کے گینگ کا ایک سرگرم رکن ہے اور اس کی ایمبولینس کا ڈرائیور ہے، جس کے خلاف بارہ بنکی کے کوتوالی نگر پولیس اسٹیشن نے اس کی گرفتاری پر 25،000 روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔
اس اطلاع پر ایس ٹی ایف فیلڈ یونٹ وارانسی کی ٹیم، انسپکٹر پنیت پریہار کی ٹیم کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ، سلیم جانکی پورم پائنیر اسکول کے قریب موجود ہے۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ضروری فورس کا استعمال کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش سلیم نے کہا کہ وہ مختار انصاری کے ساتھ تقریباً 20 سال سے وابستہ ہے۔
پولیس کے مطابق اتر پردیش اور دیگر ریاستوں میں 12 اپریل تک انصاری کے خلاف تقریباً 52 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے فروری میں، یوپی حکومت نے پنجاب حکومت پر سپریم کورٹ میں الزام لگایا تھا کہ مؤخر الذکر (پنجاب) انصاری کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ، جو یوپی میں مختلف فوجداری مقدمات کے سلسلے میں مطلوب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فوج میں بھرتی کی تیاری کر رہے نوجوانوں نے ضلع کلکٹریٹ پر کیا مظاہرہ