ETV Bharat / state

UP Haj Committee اترپردیش حج کمیٹی حج 2023 کی تیاریوں میں سرگرم

2023 حج کے لیے سعودی حکومت نے بھارت سے آنے والےعازمین حج کی تعداد کا اعلان کیا ہے جس میں ایک لاکھ 75 ہزار عازمین بھارت سے حج کرنے کے لیے جائیں گے اس حوالے سے اترپردیش حج کمیٹی کے صدر محسن رضا نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش سے گزشتہ برس آٹھ ہزار عازمین سفر حج کےلیے روانہ ہوئے تھے۔ Hajj 2023

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 4:01 PM IST

اترپردیش حج کمیٹی عازمیں حج 2023 کی تیاریوں میں سرگرم

لکھنو: اترپردیش حج کمیٹی کے صدر محسن رضا نے بتایا کہ اتر پردیش آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں سے جانے والے عازمین کی بھی تعداد زیادہ ہوتی ہے سفر حج کے متعلق تمام تر تیاریاں شروع ہو چکی ہیں آنے والے ایک ہفتے میں حج کی درخواست کی نوٹیفیکیشن جاری کر دی جائے گی اس برس اترپردیش سے 31 ہزار عازمین حج کیلئے روانہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کہ رواں برس سفر حج پر ہونے والے اخراجات میں تقریبا 75 ہزار سے ایک لاکھ روپئے تک کی کمی ہوسکتی ہے جس پر عازمین کو بڑی راحت ملے گی۔ Uttar Pradesh Haj Committee Is Active In Preparations For Haj

محسن رضا نے بتایا کہ اتر پردیش میں ایک امبارگیشن پوائنٹ لکھنؤ ہے جہاں سے عازمین پرواز کرتے ہیں اور مغربی اترپردیش کے لوگ دہلی سے پرواز کرتے ہیں لہذا شمال مشرقی اترپردیش کے عازمین کی سہولت کے اعتبار سے بنارس کو امبارکیشن پوائنٹ بنایا جا سکتا ہے لیکن ابھی تک واضح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایئر انڈیا کے ذریعے کچھ معاہدہ ہوتا ہے تو وہاں سے بھی مطالبہ کیا جائے گا کہ وارانسی سے بھی عازمین کی پرواز کی سہولت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ رواں برس خواتین خادم الحجاج کی بھی درخواست طلب کیے جائیں گے اور ان کو بھی خواتین عازمین کی خدمت کے لیے بھیجا جائے گا انہوں نے کہا کہ بھارت میں محرم اور غیر محرم کی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین تنہا حج کرنے جا رہی ہے اس لیے ان کی سہولت کے لیے خواتین خادم الحجاج جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.