ریاست اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل آج امروہہ کے دورہ پر ہیں۔
امروہہ پولیس اور انتظامیہ ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل کے استقبال میں لگے ہیں۔ آنندی بین پٹیل نے پہلے کستوربہ گاندھی رہائشی لڑکیوں کے اسکول کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر امروہہ ضلع کے تمام افسران ان کے ساتھ موجود تھے۔
امروہہ میں آنندی بین پٹیل تقریبا پانچ گھنٹے رہیں گی۔ ان پانچ گھنٹوں میں گورنر آنندی بین پٹیل گجروله اور نوگوا میں سرکاری کاموں کا معائنہ کریں گی۔