ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اگنو سرینگر میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کےلئے آگاہی پروگرام

اگنو کے زریعہ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لیے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بنیادی معلومات فراہم کرنا تھا۔

اگنو سرینگر میں داخلہ کے خواہشمندوں کےلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد
اگنو سرینگر میں داخلہ کے خواہشمندوں کےلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2024, 10:43 PM IST

سرینگر: اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سرینگر نے گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز پلوامہ کے آڈیٹوریم میں جولائی 2024 کے سیشن کے لیے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اے ایچ رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے دوران اگنو کے ریجنل ڈائریکٹر سرینگر اے ایچ رضوی، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عبداللہ، کوآرڈینیٹر اگنو پلوامہ عبدالمنان گل، اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر اگنو پلوامہ ڈاکٹر وسیم راجہ موجود تھے۔

اگنو سرینگر میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کےلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد (ETV Bharat)

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی مختلف قسم کے تعلیمی پروگرام انعقاد کرکے تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے جو ملک کے تعلیمی نظام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے زریعہ تعلیم حاصل کرنے والوں بچوں کے لیے بیداری پروگرام کا بنیادی مقصد اگنو میں داخلہ لینے کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرنا تھا۔ تاکہ ان کے تدریسی عمل میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر یونیورسٹی میں انوویشن بوٹ کیمپ کا اختتام

اس سلسلے میں کئی بچوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے آگاہی پروگرام منعقد کرنا اگنو میں داخل لینے والے بچوں کے لئے بہت ہی ضروری ہے اس سے بچوں کو کافی مدد ملتی ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر اگنو سرینگر ڈاکٹر اے ایچ رضوی نے کہا کہ اگنو کی خصوصی توجہ سب کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے اور وادی میں ہر سال اگنو کے مختلف پروگراموں میں تقریباً 50000 نئے بچوں کا اندراج کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.