رامپور سے بی جے پی امیدوار اور بالی وڈ اداکار جیاپردا سے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے شاہنواز اختر نے بی جے پی کے ذریعے اردو گیٹ توڑے جانے کے الزام کے تعلق سے سوال کیا۔ اس کے جواب میں جیا پردا نے کہا کہ ' اردو گیٹ کو توڑنا بہت ضروری تھا کیونکہ یہ گیٹ اعظم خان کا گھمنڈ تھا۔'
ان کا مزید کہنا تھا:'اعظم خان نے غریب اور بے سہارا لوگوں کی زمین پر قبضہ کر کے یونیورسٹی کو بنایا ہے'۔