ETV Bharat / state

رام پور میں راشن تقسیم - یکم مئی سے راشن تقسیم

رامپور میں یکم مئی سے ضلع کے تمام راشن ڈیپو پر راشن تقسیم کا کام شروع کردیا گیاہے۔

یکم مئی سے راشن تقسیم
یکم مئی سے راشن تقسیم
author img

By

Published : May 1, 2020, 12:51 PM IST

Updated : May 1, 2020, 3:28 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام کے لئے راشن کی فراہمی حکومت اور انتظامیہ کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ بڑی تعداد میں غیر مستحق افراد سرکاری راشن کو ناجائز طریقہ سے حاصل کر لیتے ہیں جس سے بڑی تعداد میں راشن کے مسحقین افراد راشن سے محروم رہ جاتے ہیں۔

یہ راشن مافیا صرف عوام میں سے ہی نہیں ہوتے ہیں بلکہ بڑی تعداد میں وہ لوگ ہوتے ہیں جو عوام تک راشن کی فراہمی کے کام میں سرکاری طور پر جڑے ہوتے ہیں۔

یکم مئی سے راشن تقسیم

گذشتہ دنوں کئی ایسے معاملے بھی سامنے آئے ہیں جس میں افسران سے لیکر ڈیپو مالکان تک پر راشن کے غبن کے الزامات عائد ہوئے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ ضلع انتظامیہ رامپور آنجنئے کمار سنگھ نے راشن فراہمی کو لیکر اپنی سخت ہدایات جاری کرکے اپیل کی ہے کہ راشن کارڈ ہولڈرز ہی اپنا راشن حاصل کریں اور اس درمیان کوئی بھی شخص ناجائز طریقہ سے راشن حاصل کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : May 1, 2020, 3:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.