ETV Bharat / state

گونڈا: مغویہ معصوم بچہ آزاد، پانچ بدمعاش گرفتار

جمعہ کی شام مارکیٹ میں ماسک اور سینیٹائزر بیچنے کے بہانے آئے دو بدمعاشوں نے تاجر ہری گپتا کے بیٹے نمو کا اغوا کرلیا تھا اور کچھ دیر بعد تاجر کے موبائل فون پر چار کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

گونڈا: مغویہ معصوم بچہ آزاد، پانچ بدمعاش گرفتار
گونڈا: مغویہ معصوم بچہ آزاد، پانچ بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 12:33 PM IST

اترپردیش میں گونڈا کے کرنل گنج علاقے میں پولیس نے کیرانہ تاجر کے بیٹے کا اغوا کرنے والے پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے معصوم بچے کو بحفاظت آزاد کرالیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاء اینڈ آرڈر اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت پر پولیس نے علی الصبح چار کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے والے سورج پانڈے، اس کی بیوی چھوی پانڈے، راج پانڈے، امیش یادو اور دیپو کشیپ کو ایک مختصر سی مڈبھیڑ کے بعد پکڑ لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی ایف اور گونڈا پولیس کی کارروائی میں ہوئی فائرنگ سے دیپو اور امیش زخمی ہوگئے۔ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے مغویہ بچہ کو بحفاظت آزاد کرالیا گیا ہے۔

بدمعاشوں کے قبضے سے 32 بور کا ایک پستول، دو طمنچوں کے علاوہ گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

مزید بڑھیں:وکاس دوبے انکاؤنٹر: تفتیشی افسران کو بدلنے کے لیے درخواست

بچہ کو بحفاظت آزاد کرانے والی پولیس ٹیم کو دو لاکھ روپے کے انعام سے نوازا جائے گا۔ یہ اعلان ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش اوستھی نے کیا ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ کرنل گنج کوتوالی علاقے میں جمعہ کی شام مارکیٹ میں ماسک اور سینیٹائزر بیچنے کے بہانے آئے دو بدمعاشوں نے تاجر ہری گپتا کے بیٹے نمو (6) کااغوا کرلیا تھا اورکچھ دیر بعد تاجر کے موبائل فون پر چار کروڑ روپے تاوان کامطالبہ کیا ۔فون کرنے والی خاتون تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.