ETV Bharat / state

UP Madrasas Teachers یوپی مدارس کے اساتذہ کو جدید تعلیم کی ٹریننگ دی جائے گی - یو پی کے مدراس میں جدید تعلیم

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ان دنوں مدارس کو جدید تکنیک سے جوڑنے اور طلبہ کو عصری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے نئے نئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ UP Madrasas Teachers

UP Madrasas Teachers
UP Madrasas Teachers
author img

By

Published : Jan 4, 2023, 12:22 PM IST

لکھنو: اتر پردیش اقلیتی فلاح مسلم حج اوقاف کے کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ نے یوپی ودھان سبھا میں واقع اپنے دفتر میں اہم اجلاس طلب کیا جس میں افسران کو ہدایت دی ہے کہ اقلیتی طبقہ کے طلبا و طالبات کو جدید و تکنیکی تعلیم سے جوڑنے کے لیے مدارس کے اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے اور ان کی تربیت کے لیے وقتا فوقتا پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے تاکہ طلباء و طالبات کو تکنیکی و معیاری تعلیم حاصل ہوسکے اور ان کے مستقبل کو تابناک بنایا جاسکے۔ UP Madrasas Teachers

اس اجلاس میں مدرسہ بورڈ کے افسران و چئیرمین شامل ہوئے۔ کابینہ وزیر نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ اساتذہ اور طلبا کے تعلیم و تعلم کا جذبہ کو بیدار کیا جائے تاکہ جدید تعلیم دینے کا مقصد حاصل ہو اور اقلیتی سماج کے بچوں کو اس کا مکمل فائدہ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مدرسہ تعلیم کو مرکزی تعلیم سے جوڑنے کے ان کو سائنس، ریاضی، کمپیوٹر کی تعلیم دینا کے لیے پر عزم ہے تاکہ وہ ہمہ جہت ترقی کے سبھی معیار پر اتر سکیں اور سبھی میدان میں اپنی نمائندگی کو یقینی بنائیں۔ Modern Education in UP Madrassas

مزید پڑھیں: مدرسہ سروے پر افواہ نہ پھیلائیں، چئیرمین مدرسہ بورڈ

اس میٹنگ میں اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ ریاستی حکومت تعلیمی میدان میں انقلاب لا رہی ہے اور اقلیتی سماج کے بچوں کو اس کا فائدہ دلانے کے لیے ہم سبھی کو کام کرنا چاہئے اور یہ کوشش ہو کہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم سے وابستہ ہوں تاکہ ان کا تابناک مستقبل بن سکے۔ اس اجلاس میں اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو کے چئیرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید، اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ کے ڈائریکٹر جے ریبھا، مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار جگموہن سنگھ موجود رہے۔ Modern Education in UP Madrassas

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.