ETV Bharat / state

یوپی جوڑو یاترا: مظفر نگر پہنچے کانگریس لیڈر عمران مسعود نے بی جے پی پر تنقید کی - Congress leader Imran Masood criticizes BJP

Congress leader Imran Masood criticizes BJP۔ یوپی جوڑو یاترا کے دوران مظفر نگر پہنچے کانگریس لیڈر عمران مسعود نے کہا ہے کہ کشتی فیڈریشن پر پھر سے بی جے پی لیڈر کے قبضہ سے کھلاڑیوں کی توہین ہوئی ہے۔ ملک کی بیٹی کو تکلیف اور توہین محسوس ہورہی ہے، اس سے بڑی ملک کی بدقسمتی نہیں ہوسکتی۔

یوپی جوڑو یاترا کے دوران مظفر نگر پہنچے کانگریس لیڈر عمران مسعود نے دیا بڑا بیان
UP Jodo Yatra: Congress leader Imran Masood Reach Muzaffarnagar and criticizes BJP
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 4:10 PM IST

یوپی جوڑو یاترا کے دوران مظفر نگر پہنچے کانگریس لیڈر عمران مسعود نے دیا بڑا بیان

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارن پور سے 20 دسمبر سے شروع ہوئی یوپی جوڑو یاترا ضلع مظفر نگر کے پرقاضی میں پہنچی اس درمیان یاترا نے کئی گاؤں کا دورہ کیا۔ کانگریس کے کارکنان اور عہدے داران نے یوپی جوڑو یاترا کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔ جہاں جہاں سے یوپی جوڑو یاترا گزری لوگوں نے پھولوں کی بارش کر کے استقبال کیا۔ یوپی جوڑو یاترا کے دوران سابق ایم ایل اے عمران مسعود نے بڑا بیان دیا ہے۔ سابق ایم ایل عمران مسعود کا پہلوان ساکشی ملک پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے انتہائی بدقسمتی کی بات ہے، اور یہ ایک تفصیل طلب موضوع ہے، ملک کی بیٹی کو تکلیف اور توہین محسوس ہورہی ہے، اس سے بڑی ملک کی بدقسمتی نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس کی یوپی جوڑو یاترا مظفر نگر پہنچی

ایودھیا میں رام مندر کو لے کر انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم کے بعد ایودھیا میں رام مندر بن رہا ہے اور اس کی تعریف اس طرح کی جا رہی ہے جیسے بی جے پی نے کچھ کیا ہو، ہم نے سپریم کورٹ کے حکم کو مان لیا ہے، رام مندر بن رہا ہے، اس کا خیرمقدم ہے، خیرمقدم ملک اور آئین کا ہونا چاہیے، بی جے پی کا ایجنڈا صرف رام مندر کے ارد گرد گھومتا ہے، بی جے پی کے پاس رام پر کوئی پیٹنٹ نہیں ہے، رام سب کے لیے ہے، جتنا بی جے پی کے رام ہے اتنا ہی دوسروں کے بھی ہے۔ بی جے پی کوئی پیٹنٹ کرا کر رام کے نام پر نہیں لائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.