ETV Bharat / state

Up Haj committee: یوپی حج کمیٹی کو 40 ماہ بعد ملنے جا رہا ہے چیئر مین - حج کمیٹی کے ارکان کی تقرری

حج 2022 کی تیاریاں شروع ہوگئی Preparations for Haj 2022 ہیں۔ اتر پردیش میں 40 ماہ سے خالی پڑی حج کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوپی حج کمیٹی کو 40 ماہ بعد ملنے جا رہا ہے چیئر مین

author img

By

Published : Dec 29, 2021, 7:09 AM IST

حج Haj 2022 کے لیے ملک بھر میں تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ اترپردیش میں 40 ماہ سے خالی پڑی حج کمیٹی کی تشکیل اب نظر آرہی ہے۔ سماجوادی پارٹی حکومت کے بعد یوگی حکومت میں پہلی بار گزشتہ روز حج کمیٹی کے اراکین کی تقرری ہوئی تھی۔ نومنتخب اراکین جمعرات کو چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ بی جے پی کے بڑے مسلم چہرے اور راجیہ سبھا ایم پی ظفر اسلام کے علاوہ یوپی حکومت میں وزیر مملکت محسن رضا بھی صدر کے عہدے کی اس دوڑ میں شامل ہیں۔

یہ کرسی سماج وادی پارٹی کی حکومت میں مضبوط وزیر اور حج کمیٹی کے چیئرمین اعظم خان کے دور سے خالی ہے۔ یوگی حکومت 27 اگست 2018 کو ختم ہونے والی کمیٹی اور چیئرمین کی میعاد کے 40 ماہ کے بعد پہلی بار انتخابات کرانے جا رہی ہے۔ حال ہی میں جاری حج کمیٹی کے ارکان کی فہرست میں کل 14 نام شامل کیے گئے ہیں۔

یوپی میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ وہیں ، طویل عرصے سے خالی پڑی حج کمیٹی کو بھی انتخاب سے قبل بھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتر پردیش میں حج کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا، لیکن حکومت نے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے کئی مسلم چہروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ممبرشپ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اردو اکادمی، مدرسہ تعلیمی بورڈ، حج کمیٹی سمیت متعدد منتظمہ کمیٹی کی تشکیل نو

نامزد ممبران میں رکن پارلیمان، وزیر ، مذہبی رہنما، پارشد، اور سماجی کارکن شامل ہیں۔ چیئر مین عہدے کے لیے ہونے والا انتخاب جمعرات کو باپو بھون میں شام 4 بجے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.