ETV Bharat / state

Government Focus on Brand UP ایک ٹریلین ڈالر اکانومی کے لیے برانڈ یوپی پر حکومت کا فوکس

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 8:57 PM IST

اترپردیش حکومت نے ریاست کی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر کی اکانومی بنانے کے لئے'برانڈ یوپی' کو مرکزی نکتہ بنایا ہے۔ یوگی کی ہدایت کے بعد منصوبہ بندی محکمے نے صلاح کار کمپنی کو دستاویزات و اعداد دینے کے لئے سبھی اڈیشنل چیف سکریٹریز کو بھی خط لکھا ہے۔ Government Focus on Brand UP

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے ریاست کی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر کی اکانومی بنانے کے لئے'برانڈ یوپی' کو مرکزی نکتہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں نو منتخب صلاح کار کمپنی ڈیلائٹ انڈیا کے نمائندوں کو متوقع تعاون فراہم کرنے کے لیے ہر محکمہ میں نوڈل افسران تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔Government Focus on Brand UP

صلاح کار کمپنی کے نمائندوں سے رابطہ کرنے پر نوڈل افسر انہیں محکمہ جاتی دستاویز اور اعداد دینے میں بھی مدد کریں گے۔ یوگی نے اسے اولین ترجیح میں شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کی ہدایت پر صلاح کار کمپنی کو پہلا ڈرافٹ تکنیکی رپورٹ دو نومبر تک سونپنی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے وزیر اعلی نے محکمہ کے اڈیشنل چیف سکریٹریز کو ڈیلائٹ انڈیا کے نمائندوں کے رابطے کرنے پر انہیں محکمہ کے بارے میں حکمت عملی اور تکنیکی رپورٹ تیار کرنے میں ضروری تعاون دینے کی ہدایت کی ہے۔

یوگی کی ہدایت کے بعد شعبہ منصوبہ بندی نے صلاح کار کمپنی کو دستاویزات و اعداد دینے کے لئے سبھی اڈیشنل چیف سکریٹریز کو بھی خط لکھا ہے۔ گلوبل انوسٹر سمٹ میں عالمی سطح پر برانڈ یوپی کی خوبیوں اور سرمایہ کاری کے فوائد کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ اس میں کاروباری سگمتا یعنی'ایز آف ڈوئنگ بزنس'کے علاوہ ریاست میں عالمی سطح کا بنیادی ڈھانچہ اور دسیتاب وسائل وغیرہ کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ اس پورے پروگرا م میں ڈیلائٹ انڈیا کی تجاویز و مشوروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ڈیلائٹ انڈیا کی جانب سے پہلا ڈرافٹ تکنیکی رپورٹ پر محکموں کے مشوروں پر چیف سکریٹری کی قیادت میں تشکیل اعلی اختیار یافتہ کمیٹی غور کرے گی۔ اس کے بعد ضروری تصحیح سے صلاح کار کمپنی کو مطلع کیا جائے گا۔ ان تصحیحات کو شامل کرتے ہوئے ڈیلائٹ انڈیا حتمی تکنیکی رپورٹ یکم جنوری 2023 تک دوبارہ پیش کرے گی۔

اس کے بعد وزیر اعلی کے سامنے کمپنی کی جانب سے رپورٹ پیش کی جائے گی اور وزیر اعلی یوگی ہی اس پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ ایک ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے کے ہدف کے لئے 10سیکٹروں کے 50 سے زیادہ محکموں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان سبھی محکموں میں چل رہے پروجکٹوں و اسکیمات کا زمین پر اس کے اثر کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسی کی بنیاد پر محکمہ کے سطح پر حکمت عملی تیار کی جائے گی اور پھر اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: India USD 5 trillion economy بھارت 2029 تک 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.