ETV Bharat / state

یوپی میں جلد شروع ہوگی یوپی جوڑو یاترا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 7:37 PM IST

UP Congress Minority Cell اتر پردیش اقلیتی مورچہ گانگریس اور بھارت جوڑو یاترا کے انچارج شاکر علی نے کہاکہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی طرز پر یوپی جوڑ یاترا بہت جلد شروع ہوگی۔ تمام لوگوں سے اس یاترا میں شرکت کی جا رہی ہے۔

یوپی میں جلد شروع ہوگی یوپی جوڑو یاترا
یوپی میں جلد شروع ہوگی یوپی جوڑو یاترا
یوپی میں جلد شروع ہوگی یوپی جوڑو یاترا

میرٹھ:پارلیمانی انتخابات 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں میرٹھ پہنچے کانگریس پارٹی اور بھارت جوڑو یاترا اتر پردیش کی رہنمائی کرنے والے شاکر علی نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص گفتگو کے دوران کہا کہ ملک کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر سے کانگریس پارٹی اقتدار حاصل کرنے جا رہی ہے۔ حال ہی میں ہوئے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اب کانگریس پارٹی پارلیمانی انتخابات 2024 کی تیاریوں کو لیکر سنجیدہ نظر آرہی ہے۔

شاکر علی کا کہنا ہے کہ بھلے ہی تین صوبوں میں وہ ہار گئے ہیں لیکن ان کا ووٹ بینک بڑھا ہے اس کا فائدہ ان کو پارلیمانی انتخابات میں دیکھنے کو ملے گا آج عوام بھارتی جنتا پارٹی کی دیش توڑنے والی سیاست کو سمجھ چکی ہے۔ اس لیے راہل گاندھی دیش جوڑنے کی بات کرتے ہیں۔وہ جلد صوبے میں اتر پردیش جوڑو یاترا نکالنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر مشرف حسین سے خصوصی گفتگو

کانگریس کے رہنما کا کہناکہ اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کو اقلیتوں کا ساتھ ملا ہے لیکن انہوں نے کیا کیا۔اقلیت کے لوگ اب سیاسی ماحول کو سمجھنے لگے ہیں۔ وہ اس مرتبہ کانگریس پارٹی پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے یوپی میں ووٹ بینک میں اضافہ کو لے کر ان کا کہنا تھا کہ پتنگ صرف بچوں کے کھیلنے کی چیز ہوتی ہے۔ ملک کی سیاست میں ان کا کوئی وجود نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.