اترپردیش کانگریس نے شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے اراکین پر زمین گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے آج ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پارٹی ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ ریاستی صدر اجے کمار للو کی قیادت میں پوری ریاست میں ضلع شہر کانگریس صدور اور کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے ٹرسٹ مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے احتجاج کا مظاہرہ کیا اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ سے صدرجمہوریہ کو آٹھ نکاتی میمورنڈم سونپ کر پورے معاملے کی اعلی سطحی جانچ سپریم کورٹ کی ہدایت میں کرائے جانے کے مطالبے کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کانگریس ترجمان وکاس شریواستو نے بتایا کہ اجودھیا،متھرا، پریاگ راج، گورکھپور سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں پولیس انتظامیہ اور کانگریس میں ٹھکراو کے حالات بھی پیدا ہوگئے۔ وہیں متعدد اضلاع میں کانگریسیوں اور پولیس کے درمیان گتھم گتھا بھی ہوا۔
یو این آئی۔