وزیر اعلی نے جمعرات کو سینئر افسران کو جائے وقوع کا دورہ کر کے اس ضمن میں شام تک رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے متأثرہ کو بہتر سے بہتر علاج مفت میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیر اعلی نے اپنے ایک بیان میں ڈویژنل کمشنر لکھنؤ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس لکھنؤ کو جائے وقوع کا فورا دورہ کرنے اور اپنی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی ۔وزیر اعلی نے ریپ ملزم کی ضمانت کو منسوخ کرنے کے لئے عدالتی کاروائی کرنے اور ان کے خلاف آئی پی سی کی سخت فعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی بھی ہدایت دی۔
متأثرہ اسپتال میں زندگی و موت کی لڑائی لڑرہی ہے اس کے جسم کو 90 فیصدی حصہ جھلس گیا ہے۔ پولیس نے تمام ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔