ETV Bharat / state

”گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کے لیے سولر توانائی ضروری ہے”

author img

By

Published : Mar 21, 2021, 2:31 PM IST

آئی آئی ٹی ممبئی کے پروفیسر چیتن سنگھ سولانکی کی عوامی تحریک "توانائی سواراج یاترا (2020-2030)" کے تحت موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کے لئے سولر توانائی کے استعمال کا پیغام عام کرنے کے لیے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی پہنچے۔

توانائی سواراج یاترا
توانائی سواراج یاترا

عوامی تحریک "توانائی سواراج یاترا (2020-2030)" کو شروع کرنے والے آئی آئی ٹی ممبئی کے پروفیسر چیتن سنگھ سولانکی اپنی خاص بس کو لے کر دہلی سے اے ایم یو کی ذاکر حسین کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی پہنچے۔

اس موقع پر پروفیسر سولانکی نے اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "توانائی سواراج یاترا (2020-2030)" کا مقصد روزمرہ کی زندگی میں ہر شخص کو کم سے کم بجلی، پیٹرول، ڈیزل اور کوئلے کا استعمال کرکے سولر توانائی کا استعمال کو فروغ دینا ہے۔

پروفیسر چیتن سنگھ سولانکی نے بتایا کہ جس طرح سے دن با دن تیزی سے موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا مسلہ بنتا جا رہا ہے وہیں، ہر شخص کو کم سے کم بجلی، ڈیزل اور پیٹرول کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ تیزی سے موسمیاتی تبدیلی کے ذمہدار ہم سب ہیں، اسی مقصد کے حصول کے لیے "توانائی سواراج یاترا” نکالی گئی ہے جو 2020 میں شروع ہوئی اور 2030 تک چلے گی۔

پروفیسر چیتن سنگھ سولانکی نے مزید بتایا اس یاترا کے دوران میں نے گھر نا جانے کی سوچا ہے، اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے بس میں ہی رہوں گا اور اسی بس میں میرے رہنے، کھانے، سونے اور پڑھنے کا انتظام ہے۔

توانائی سواراج یاترا

آخر میں اساتذہ اور طالبہ و طالبات نے پروفیسر سولانکی سے توانائی سواراج یاترا (2020-2030)"، موسمیاتی تبدیلی اور سولر توانائی سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔

اے ایم یو کی طالبہ الینہ ناز نے بتایا کہ میں نے پروفیسر سولانکی کے لیکچر میں حصہ لیا، مجھے بہت اچھا لگا اور سولر توانائی، گلوبل وارمنگ سے متعلق بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.