اس کے تحت طلبا کو پولیس، انتظامیہ اور عدلیہ کے دفاتر کا معائنہ کرایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول جہانگیرآباد کے طلبا کو وکاس بھون کا معائنہ کرایا گیا۔
اب تک درجہ نو کے ان طلبا کو ایس پی آفس، لوک عدالت اور فیملی کورٹ کا معائنہ کرایا جا چکا ہے۔ بدھ کو انہیں وکاس بھون کے تمام دفاتر کا معائنہ کرایا گیا۔
وکاس بھون کے تمام 26 دفتروں میں انہیں لے جایا گیا اور ضلع ترقیاتی افسر کے کے سنگھ نے انہیں تفصیلی معلومات فراہم کی۔
انہوں نے طلبا کو وکاس بھون کی چھت پر لگے سولر پلانٹ اور واٹر ہارویسٹنگ پلانٹ کا معائنہ بھی کرایا۔ اس دوران طلبا کافی خوش نظر آئے۔
انہوں نے صرف وکاس بھون کا معائنہ ہی نہیں کیا بلکہ انہوں نے یہاں سے متعدد سبق بھی لئے۔ اسکول کے پرنسپل امبریش امبر نے بتایا کہ 'انتظامیہ اور پولیس سے لوگ دور بھاگتے ہیں، ایسے اقدام سے طلبا ان کے بارے میں جانیں گے اور مستقبل میں ان سے مستفیض ہوں گے۔'