ETV Bharat / state

زمین کے تنازعہ میں چچا کا قتل - سرمن سنگھ عرف منگی

اوريا میں زمینی تنازعہ کے پیش نظر ایک نوجوان نے اپنے چچا کا گلا ریت کر قتل کردیا۔

زمین کے تنازعہ میں چچا کا قتل
author img

By

Published : Jul 13, 2019, 10:39 AM IST

ریاست اترپردیش کے اوريا میں صدر کوتوالی علاقہ میں زمین کے تنازعہ میں ایک نوجوان نے جمعہ کو اپنے حقیقی چچا کا تیز دھاردار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کردیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جنیت پور گاؤں کے رہنے والے سرمن سنگھ عرف منگی کا اپنے بھتیجے اجیت عرف پیچا لال سے ایک پلاٹ کے معاملے میں تنازعہ چل رہا تھا۔

جس کی وجہ سے اجیت نے جیتا پور اور جنیت پور کے درمیان ایک کٹھیریا کی کی رہایش گاہ کے نزدیک اپنے چچا منگی کی گردن کاٹ کر قتل کر دیا۔

خیال رہے کہ قتل کرنے کے بعد نوجوان نے ہتھیار کے ساتھ کوتوالی میں جاکر پولیس کے سامنے خود سپردگی کردی۔

یاد رہے کہ سرمن سنگھ عرف منگی کی عمر 50 برس بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ منگی کے تین بھائی تھے، جن میں سے جسونت کی چار سال پہلے حادثے میں ہو گئی تھی، جبکہ دوسرا بھائی اشوک ٹی وی کا مریض تھا جس کی خدمت منگی کرتا تھا۔

واضح رہے کہ خدمت کی بنیاد پر ہی اپنی موت سے ایک برس پہلے اشوک نے اپنی ایک بیگھہ زمین سرمن کو دے دی تھی، جس کی سجہ سے بھتیجا اجیت منگی سے رنجش رکھتا تھا اور اسی وجہ سے واردات کو انجام دے دیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.