ETV Bharat / state

علی گڑھ یونیورسٹی میں جشن یوم یونانی کا انعقاد - رکن پارلیمان سنجے سنگھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن اجمل خان طبیہ کالج کے زیراہتمام جشن یوم یونانی 2020, اے ایم یو کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال میں منایا گیا جس میں مہمان خصوصی سنجے سنگھ رکن پارلیمان راجہ سبھا تھے۔

unani_day_celebration_in_amu
علی گڑھ یونیورسٹی میں جشن یوم یونانی کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 11:28 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:35 AM IST

محمد اجمل خان کی پیدائش دہلی میں 11 فروری سن 1868 میں ہوئی اور ان کا انتقال 29 دسمبر سن 1927 میں ہوا۔

علی گڑھ یونیورسٹی میں جشن یوم یونانی کا انعقاد
محمد اجمل خاں کو حکیم اجمل خاں کے نام سے جانا جاتا ہے وہ جدید ہندوستان میں یونانی طب کے علم بردار تھے اور تحریک آزادی میں مہاتما گاندھی کے ساتھی بھی رہے۔ حکیم اجمل خان آل انڈیا مسلم لیگ اور انڈین نیشنل کانگریس کے صدر بھی رہے۔
unani_day_celebration_in_amu
علی گڑھ یونیورسٹی میں جشن یوم یونانی کا انعقاد
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں حکیم اجمل خان کے نام سے کالج ہے جس کا نام اجمل خان طبیہ کالج ہے جس کی بنیاد آج سے 93 سال قبل 1927 میں رکھی گئی جہاں پر آج بھی طلبا و طالبات یونانی میڈیسن کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اور اجمل خاں طبیہ کالج ہاسپٹل کی شروعات سن 1932 میں ہوئی۔

جشن یوم یونانی 2020 کے موقع پر اجمل خاں طبیہ کالج اے ایم یو کے زیراہتمام ایک پروگرام اے ایم یو کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال میں رکھا گیا جس میں مہمان خصوصی سنجے سنگھ کے ہاتھوں سے جشن یوم یونانی کے موقع پر کرائے گئے مختلف مقابلوں کے انعامات طلباء و طالبات اور اساتذہ کو تقسیم کئے گئے۔

سنجے سنگھ نے اپنی تقریر میں حکیم اجمل خاں کا ذکر کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی اور اے ایم یو کی تعریف کی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے جب کوئی ہندو کے خلاف کچھ ہوتا ہے تو مسلمان آواز اٹھاتے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف کچھ ہوتا ہے تو ہندو بھی آواز اٹھاتے ہیں یہی ایک سیکولر ملک کی پہچان ہے۔سنجے سنگھ نے اپنی تقریر میں مرکزی اور ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی کیجروال کے کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کیجروال کے ترقی والے ماڈل کو ملک کی دوسری ریاستوں میں بھی اپنانے کی ضرورت ہے خاص کر ریاست اتر پردیس میں اس کی ضرورت ہے۔سنجے سنگھ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات خاص طور سے اجمل خاں طبیہ کالج کے طلباء وطالبات اور اساتذہ کو دہلی میں آکر دہلی کے اسکول کو وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی اور دہلی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن عمارت کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ روپے دینا کا بھی اعلان کیا۔پروگرام کے آخر میں یونیورسٹی ترانہ اور قومی ترانہ بھی ہوا۔

اس موقع پر اجمل خان طیبہ کالج کے پرنسپل پروفیسر سعود علی خان، یونیورسٹی اسکولز کے ڈائریکٹر پروفیسر افسر علی، یونیورسٹی کے اور طبیہ کالج کے اساتذہ، طلباء و طالبات خاصی تعداد میں موجود رہے۔
سنجے سنگھ نے ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی کا ذمہ دار بی جے پی کو بتایا اور کہا کیجریوال کے ترقی کا ماڈل جو دہلی میں ہے جو ہم لوگوں نے کر کے دکھایا چاہے وہ مفت بجلی ہو، خواتین کے لیے مفت بس کا سفر ہو، مفت تعلیم ہو وہی ماڈل ملک کی دیگر ریاستوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

ملک کو بنانے کے لئے ملک کی تمام عوام کو جوڑنا ہوگا ملک کو توڑنے سے ملک بنا گا نہیں بلکہ ٹوٹےگا۔

اجمل خان طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر سعود علی خان نے بتایا آج کا جو پروگرام منعقد کیا گیا تھا وہ حکیم اجمل خاں کا جو ہفتہ منایا جارہا ہے یوم پیدائش کے تعلق سے اس سلسلے کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں مہمان خصوصی رکن پارلیمنٹ راجہ سبھا سنجے سنگھ تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.