پلوامہ (سید عادل مشتاق شاہ): وادیٔ کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں کل سے برفباری ہو رہی ہے جہاں ضلع کے بالائی علاقوں میں 2 سے 2.5 فٹ برفباری درج کی گئی، وہیں میدانی علاقوں میں 1 سے 1.5 فٹ برفباری ہوئی۔ ضلع کے بالائی علاقوں میں ابھی بھی برفباری جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی اقدامات اٹھائے تھے اور ضلع افسران کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ عوام کو راحت پہنچانے کے لئے سبھی ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔ وہیں آج ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے زمینی سطح پر صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ضلع کے مختلف اہم مقامات کا دورہِ کیا اور برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقعے پر انہوں افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کو ہرطرح کی راحت پہنچانے کے لئے کام کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی سبھی اہم رابطے سڑکوں کو بحال کر دیا گیا جب کہ باقی اندرونی سڑکیں کو بھی جلد ہی بحال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں سبھی محکمے متحرک، بجلی بحال، برف ہٹانے کا کام جاری: ڈپٹی کمشنر
حالیہ برف باری کے درمیان ضلع بارہمولہ میں ضروری خدمات کی بحالی
انہوں نے بجلی فراہمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں بجلی کو بحال کر دیا گیا ہے۔ اس کے لیے علاوہ جہاں جہاں بجلی کا ترسیلی نظام برفباری کی وجہ سے متاثر ہوا ہے وہاں ٹھیک کیا جارہا ہے۔