ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین پر 50 ہزار کا انعام - امیش پال قتل معاملہ

حکومت کی منظوری کے بعد پریاگ راج پولیس نے عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین پر انعام کی رقم بڑھا دی ہے۔ یہ رقم اب 25 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

شائستہ پروین
شائستہ پروین
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 2:08 PM IST

پریاگ راج: پولیس نے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کے لیے انعام کی رقم بڑھا کر 50,000 روپے کر دی ہے۔ جمعہ کی رات دیر گئے پولیس کی طرف سے امیش پال قتل کیس میں نامزد ملزمہ شائستہ پروین پر اعلان کردہ انعام کو 25,000 روپے سے بڑھا کر 50,000 روپے کر دیا گیا ہے۔ اترپردیش کے سابق رک پارلیمان عتیق احمد کو ان کی بیوی، بیٹے اور بھائی کے ساتھ 24 فروری کو پریاگ راج میں امیش پال کے سنسنی خیز قتل کیس میں ملزم بنایا گیا تھا۔ دھومان گنج تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس شائستہ پروین کی ہر جگہ تلاش کر رہی تھی۔ لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اس کے بعد پولیس نے شائستہ پروین پر 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Umesh Pal Murder Case شائستہ پروین کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج

امیش پال قتل کیس کے بعد شائستہ پروین کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔پولیس کی جانب سے شائستہ پروین پر اعلان کردہ انعام کی رقم 25 ہزار سے بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے بعد حکومت سے ملنے والے حکم پر پریاگ راج پولیس نے شائستہ پروین پر اعلان کردہ انعام کی رقم کو دوگنا کر دیا ہے۔ امیش پال اور دو کانسٹیبلوں کے قتل کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے شائستہ پروین کو ملزم کے طور پر نامزد کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس کی تفتیش میں شائستہ پروین کا کردار سامنے آیا جس میں سازش رچنے سے لے کر رقم کی فراہمی سمیت دیگر الزام شامل ہیں۔ پولیس کو امید ہے کہ شائستہ پروین کی گرفتاری کے بعد پولیس کو امیش پال قتل کیس سے متعلق کئی اہم معلومات مل سکتی ہیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس شخص کو 50,000 روپے کا انعام دیا جائے گا جو شائستہ کا پتہ بتائے گا یا اسے گرفتار کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.