بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بدرپور علاقے میں دو چچازاد بہنوں نے زہریلی اشیاء کھا کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جھرسوان کی رہنے والی نیتو(18) کے اپنی چچا زاد بہن کامنی(18) سے کافی قریبی تعلقات تھے۔اتوار کی دیر رات نیتو اور کامنی نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے زہریلی اشیاء کھا لی۔ اس کی جانکاری ملتے ہی نیتو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کامنی کو بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن اسے بھی نہیں بچایا جاسکا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ اور معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ Two sisters committed suicide in Badarpur
یہ بھی پڑھیں: Girl Dies by Suicide in Baramulla بارہمولہ میں لڑکی نے خودکشی کی
یو این آئی