اے ڈی جی پرشانت کمار کا کہنا ہے کہ 'ان لوگوں کی شناخت شکیل اور بھورے کے طور پر ہوئی ہے جو میرٹھ کے رہنے والے تھے۔'
انہوں نے کہا کہ 'دو روز قبل میرٹھ روڑکی روڈ پر لاکھوں کی لوٹ ہوئی تھی جس میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دو لوگ فرار ہو گئے تھے جن سے پولیس کا تصادم ہوا اور پولیس کی گولی لگنے سے دونوں ہلاک ہوگئے۔'
اے ڈی جی پرشانت کمار نے یہ بھی بتایا کہ 'بھورے، منوج نامی شخص کو پریشان کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنا گھر چھوڑ کر کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔'
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ 'پولیس کی یہ بڑی کامیابی ہے لیکن اس دوران دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جو اس وقت زیرعلاج ہیں۔'