ETV Bharat / state

Deoria Truck Accident دیوریا میں دسہرہ میلے کی بھیڑ میں داخل ہوا بے قابو ٹرک، دو بچیوں کی موت

دیوریا کے صدر کوتوالی علاقے میں دسہرہ میلے کی بھیڑ میں داخل ایک بے قابو ٹرک نے کئی لوگوں کو کچل دیا۔ جس میں دو بچیوں کی موت ہو گئی جب کہ ایک لڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئی ہے۔ girls died after hit by truck

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 9:49 AM IST

دیوریا میں دسہرہ میلے کی بھیڑ میں داخل ہوا بے قابو ٹرک، دو بچیوں کی موت

دیوریا: ریاست اتر پردیش میں دیوریا کے صدر کوتوالی علاقے میں گزشتہ تاخیر شب دسہرہ میلے کی بھیڑ میں داخل ایک بے قابو ٹرک نے کئی لوگوں کو کچل دیا، جس کی وجہ سے میلے میں آئی دو بچیوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر ایک شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ girls died after hit by truck in Deoria

پولیس سپرنٹنڈنٹ سنکلپ شرما نے بتایا کہ صدر کوتوالی علاقے میں مارواڑ کا ایک ٹرک بے قابو ہو کر بالک انٹر کالج کے قریب چل رہے میلے کی بھیڑ میں گھس گیا۔ میلہ دیکھنے آئی روپائی گاؤں کی دو چچیری بہنیں تریشا یادو (3 سال ) اور ساکشی (13 سال) ٹرک کی زد میں آگئیں۔ اس واقعہ میں دونوں بچیوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک لڑکی شالو (12 سال) شدید زخمی ہوگئی۔

بے قابو ٹرک نے سڑک کنارے کھڑی نصف درجن موٹر سائیکلوں کو بھی روند ڈالا۔ ڈاکٹروں نے اسے علاج کے لیے گورکھپور میڈیکل کالج ریفر کر دیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Puri Accident باراتیوں سے بھری بس ندی میں گری، 25 افراد ہلاک

اس واقعہ سے میلے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ سے مشتعل لوگوں نے ہنگامہ شروع کردیا۔ پولیس نے لاٹھیوں سے لوگوں کو ہٹایا ۔ ہنگامہ آرائی کے دوران مچی بھگدڑ سے کئی لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.