ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو کے ذریعہ مظفر نگر میں چلائی جارہی جرائم پیشہ افراد کی مہم کے ایک حصے کے طور پر مظفر نگر پولیس دن رات شرپسندوں کو گرفتار کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
اسی مہم کے دوران میرا پور پولیس کے تھانہ ایریا میں قاصم پور کے جنگلوں میں چیکنگ کرتے ہوئے پولیس نے بولیرو پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا۔ اس دوران شرپسندوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔
جوابی فائرنگ میں ایک شرپسند اکرام عرف بھورا زخمی ہوگیا۔ اکرام کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے لیکن اس کا ساتھی وہاں سے امیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لیکن پولیس کی سخت محنت کے بعد امت کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دونوں بدمعاش مظفرنگر کے ککرالی کے رہنے والے بتائے گئے ہے جن کے قبضے سے پولیس نے ایک بولیرو گاڑی، ایک پستول، چار کارتوس اور تین زندہ جانوروں برآمد کیا ہے۔
پکڑے گئے بدمعاشوں پر لوٹ اور گوکشی کے 12 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔