وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی کے بڑا گاؤں علاقے میں پیر کو ایک پولیس سب انسپکٹر کی سروس ریوالور لوٹنے کے معاملے میں دو ملزمین کو پولیس نے گولی مار دی۔ جس میں دونوں ہلاک ہو گئے۔ پولیس کمشنر اے ستیش گنیش نے بتایا کہ گولی باری میں ایک پولیس اہلکار کو بھی گولی لگی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے ریاست کے روہنیا علاقے میں کچھ بدمعاشوں نے سب انسپکٹر پر حملہ کر کے ان سے سروس ریلوالور چھین لی تھی۔اس واقعہ وہ زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ police encounter in varanasi
انہوں نے بتایا کہ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر آج پولیس ٹیم نے بدمعاشوں کو گھیر لیا۔ مجرمین نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ جس کے بعد پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بدمعاشوں پر فائرنگ کردی۔ جس میں دو شدیدطور سے زخمی ہوگئے۔انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دونوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین میں رجنیش عرف بوا سنگھ اور منیش سنگھ شامل ہیں۔ دونوں بہار کے سمستی پور ضلع کے رہنے والے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ان کا ایک دیگر ساتھی للن سنگھ فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: Alleged Encounter in Muzaffarnagar مظفرنگر میں مبینہ انکاؤنٹر کے بعد انعامی بدمعاش گرفتار
یو این آئی