انہوں نے کہا کہ اس لیے سماج کے تمام طبقے کے لوگوں کو سمجھداری سے کام لینا ہے اور امن وامان ہر حال میں قائم کرنا ہے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور فریضہ بھی۔
مولانا خالد رشید نے کہا کہ فیصلہ چاہے جس کے بھی حق میں آئے کسی کو جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی احتجاج کرے۔
اس کے علاوہ کسی بھی شخص کو سوشل میڈیا پر کوئی بھی غلط پوسٹ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس سے پریشانی ہو سکتی ہے۔
ہمیں اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی تاکہ سماج میں، ملک میں بھائی چارہ بنا رہے اور گنگا جمنی تہذیب قائم رہے۔