اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ایس ڈی ڈگری کالج میں این سی سی کیڈٹ طلبا اور کالج کے اساتذہ نے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو آج نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش Tribute To Bipin Rawat کیا۔
اس دوران کالج کے پرنسپل نے بتایا کہ ملک کے پہلے سی ڈی ایس بپن راوت Bipin Rawat کی موت سے سارا ملک دکھی ہے۔ ان کی شہادت کو ہم کبھی نہیں بھلا سکتے۔ بھارتی افواج میں ان کا بڑا تعاون ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
وہیں این سی سی کیڈٹ کے طلبہ سمرن نے کہا کہ سی ڈی ایس بپن راوت CDS Bipin Rawat ملک کے ایک ایسے جانباز سپاہی تھے جن کی شہادت کو بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گذشتہ روز تمل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے Helicopter Crash میں سی ڈی ایس بپن راوت سمیت CDS Gen Bipin Rawat افراد کی موت ہوگئی تھی۔