ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں لاک ڈاؤن-5 کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کو لے کر اہم اجلاس ہوا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (ٹریفک) ستیش چندر کی سربراہی میں یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔
لاک ڈاؤن-5 کے گائیڈ لائنز کے مطابق شرائط کے ساتھ سواری گاڑیاں شہر کے علاقے میں چلائی جاسکتی ہیں۔
- مسافر گاڑیوں کے چلنے کا وقت صبح 06:00 بجے سے رات 9 بجے تک ہوگا۔
- روزانہ مسافر گاڑیوں کو سینیٹائز کیا جائے گا۔
- گاڑیوں کے ڈرائیورز کو گلوبز، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کرنا لازمی ہوگا
- مسافر گاڑی میں سواری کا انتظام طے شدہ معیار کے مطابق کیا جائے گا اور سواری کو بھی ماسک لگانا لازمی ہوگا۔
- مسافر گاڑی اپنے اجازت نامے یا مقررہ راستے کے مطابق چلائے گی۔